ڈیرہ: کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن وامان کی ویڈیو لنک کانفرنس 

ڈیرہ: کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن وامان کی ویڈیو لنک کانفرنس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ+ سٹی رپورٹر) کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کی ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،لیہ سے رکن (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اسمبلی شہاب الدین سہیڑ کے علاوہ کمشنر ساجد ظفر ڈال،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر افسران،امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے اراکین موجود تھے راجنپور سے صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،لیہ،مظفر گڑھ،راجنپور کے اراکین اسمبلی،ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء اور ذوالفقار علی کھرل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے لاہور سے کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بین المسالک ہم آہنگی کی فضا موجود ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے اراکین کا مثالی تعاون رہا ہے۔عاشورہ محرم کے دوران بھی امن و امان کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔
کانفرنس