اڈا پکھی موڑ: میپکو لائن مین کا والد قتل‘ متعدد افراد کیخلاف مقدمہ 

اڈا پکھی موڑ: میپکو لائن مین کا والد قتل‘ متعدد افراد کیخلاف مقدمہ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) بجلی بند رکھنے کے شبہ میں لائن مین اس کے بھائی  قریبی عزیزوں کو زخمی اور والد کو قتل کرنے کے الزام میں  9 نامزد اور 16 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بوریوالا روڈ پکھی موڑ کے نزدیک نجی ہسپتال کے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 سامنے مبینہ طور پر  لائن مین شاہد کو بجلی بند رکھنے کے شبہ میں چک نمبر 561 ای بی کے رہائشیوں سنی رشید اعجاز سیف اللہ سرور شہباز خاور عمیر عبداللہ اور سعید نے 16 نامعلوم افراد کے ہمراہ خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے اور گالم گلوچ کرتے ہوے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا لائن مین شاہد کا والد محمد ارشاد عبدالسلام کاشف سجاد آصف اکرم رشید اور راشد بھی شور شرابہ سن کر آگئے انکے سمجھانے بجھانے پر بازنہ آئے لڑائی شروع کردی ڈنڈوں سوٹوں سے سب کو ضربیں لگائیں جس سے اس کا والد ارشاد بھائی راشد و دیگر شدید زخمی ہوگئے والد کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا تھانہ ماچھیوال کی پولیس نے مضروب لائن مین شاہد کی درخواست پر 9 نامزد اور 16 نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعات 302،353،186،148،149 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی مقتول ارشاد کی نماز جنازہ چک نمبر 1 ڈبلیو بی میں پڑھا کرسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -