ایف آئی اے: خاتون کو بلیک میل کرنے پر ملزم گرفتار 

ایف آئی اے: خاتون کو بلیک میل کرنے پر ملزم گرفتار 

  

 ملتان ( وقا ئع نگار)  سائبر کرائم ایف آئی اے ملتان نے خاتون کو غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو  اقصی اختر نے تحریری درخواست دی کہ ملزم ارسلان خان نے شادی کے حوالے سے میرا ساتھ  رشتہ قائم کیا۔دو سال  تعلقات (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کے دوران اس نے  تصاویر اور ویڈیو حاصل کیں۔ملزم ارسلان خان خاندان والوں کو واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض / عریاں تصاویر بھیج کر ہراساں، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے اور ساتھ ہی اسے اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لئے ملاقات کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ بات نہ ماننے کی صورت پر ویڈیوز / تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔شکایت پر انچارج محمد حسن جلیل نے فوری کارروائی کے لئے ایک چھاپہ مار ٹیم کو تشکیل دیا۔جس میں  انسپکٹر پیر مشہود، ایچ سی طاہر اوصاف، ایف سی آصف کے نام شامل ہیں۔جہنوں نے ملزم کو ارسلان کو گرفتار کرلیا۔اور تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے ایف آئی اے گزشتہ پانچ دنوں میں بلیک میلنگ کے 7 مقدمات درج کیئے۔اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -