نشتر روڈ: انعام فارما پر چھاپہ‘ 10 لاکھ کی نان رجسٹرڈ ویکسین برآمد 

نشتر روڈ: انعام فارما پر چھاپہ‘ 10 لاکھ کی نان رجسٹرڈ ویکسین برآمد 

  

ملتان ( وقا ئع نگار)  محکمہ صحت کی ڈرگ ٹاسک فورس نے بچوں کے گردن توڑ بخار و تپ دق کے مرض میں استعمال ہونے والی بغیر رجسٹرڈ دس لاکھ  روپے مالیت کی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

بھاری مقدار میں ویکسین  پکڑ لی ہے۔موقع سے ایک ملزم گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت کی ڈرگ برانچ کے ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود اور عثمان غنی نے مشترکہ طور پر بوسن ٹاؤن کے علاقے  نشتر روڈ  پر واقع انعام فارما ملتان پر چھاپہ مارا۔جہاں سے دوران چیکنگ  بھاری مقدار میں ان رجسڑڈ ویکسین  برآمد ہوئیں۔جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔یہ انسولین بچوں کے گردن توڑ بخار اور تپ دق سمیت دیگر مرض کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ ڈرگ ٹاسک فورس نے مذکورہ فارما کو سربمہر کر دیا۔اور وہاں سے ایک ملزم محمد ماجد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ  کیس سماعت کیلئے  ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیجوا دیا ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -