رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 8 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب

    رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 8 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اوراسکے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے‘ مزید 8وارداتوں میں ملزمان،طلائی زیوارات، نقدی،مویشی،سامان کریانہ اورپیٹر انجن اورموٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات بیٹ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

بھٹو کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان غلام شبیر وغیرہ نے 11 لاکھ 89 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر سامان چرا لیا‘ دوسری واردات موضع گھنیر کے عامر سیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 300 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات احسان پور کے رہائشی سخاوت حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘ چوتھی واردات چک 11 کے رہائشی نذیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان محمد ندیم وغیرہ نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ پانچویں واردات ڈنڈن اوٹ کے رہائشی عبدالرشید کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد آصف وغیرہ نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ چھٹی واردات بیٹ بھٹو کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد عمیر وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ ساتویں واردات بختیار مہا کے رہائشی جلیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد آصف وغیرہ نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ آٹھویں واردات لعل گڑھ کے رہائشی صغیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -