ڈیرہ: مقدس اوراق کی توہین پر علماء  کا شدید ردعمل‘ واقعہ قادیانیوں کی  سازش‘ عبدالرزاق سکندر‘ حافظ ناصر  الدین اور دیگر کا ایکشن کا مطالبہ 

   ڈیرہ: مقدس اوراق کی توہین پر علماء  کا شدید ردعمل‘ واقعہ قادیانیوں کی  ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر استاذ المحدثین مولانا ڈا کٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 امراء مولانا پیرحافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمداکرم طوفانی، مولانا عزیز الرحمن ثانی نے جھکڑامام ڈیرہ غازیخان کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مقدس اوراق کی توہین باقاعدہ ایک پلاننگ کے تحت کرائی گئی‘ حکومت اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پرانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سزا دے یہ واقعہ قادیانیوں کی سازش کا شاخسانہ ہے قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں بہت سی کہانیاں سمجھا رہی ہیں علماء ایسے ہی موجودہ حکومت سے نالاں نہیں ہیں قادیانیوں کے حوالے سے انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ڈیرہ غازیخان کے مضافات میں دو ماہ سے قادیانیوں کے شعائرِ اسلام کے استعمال کے خلاف مسلمانانِ ملت فقط قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں مگر افسوس کہ انتظامیہ قانون پر عملدرامد کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ تسلسل سے کررہی ہے جسکی وجہ سے پولیس پر عدمِ اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اس حوالے سے انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ نظر یہی آرہا ہے کہ عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -