کپاس پیداوار میں اضافے کے لئے جدید  ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائیگا‘ سید  فخر امام کی زرعی سائنس دان راؤ عمران  مانی سے ملاقات میں تفصیلی بات چیت

     کپاس پیداوار میں اضافے کے لئے جدید  ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا ...

  

کبیروالا(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذا ئی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے زرعی سائنس دان راؤ عمران مانی سے ملاقات (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کے دوران کپاس کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ سالوں میں کپاس کی کاشت اور اسکی پیداوار میں اضافے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر استفادہ حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ زرعی سائنس دان راؤ عمران مانی نے وفاقی وزیر برائے قومی غذا ئی تحفظ و تحقیق سید فخرامام کو بتایاکہ کپاس میں چوڑے پتوں والی ورائٹیز کی وجہ سے رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ زیادہ ہوا ہے،جس کی وجہ سے فی ایکٹر پیدوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں ترقی کررہا ہے،کورونا کا زور ٹوٹ گیا اثرات باقی ہیں ان پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا،ملک ترقی اورمعاشی خوشحالی اہم اہداف ہیں،زراعت کو جدید طریقوں پر لارہے ہیں زراعت کو ترقی دے کر بحرانوں سے نکل سکتے ہیں،زراعت کو ملک میں ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت حاصل ہے،ملک کے تمام ادارے درست سمت میں کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خوراک و زراعت سید فخر امام شاہ نے اپنی رہائش گاہ ملتان میں ممدال سے سید گروپ کی سرکردہ شخصیات حاجی نیاز احمد خان تھہیم اور محمد طاہر خان تھہیم سے ملاقات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں اپنے منتخب حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں عوام کے دکھ درد میں ہر دم برابر کے شریک ہیں کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -