انسانی دوستی کا آج عالمی دن  تقریبات کی تیاریاں مکمل

انسانی دوستی کا آج عالمی دن  تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان دوستی کا (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

عالمی دن آج منایا جائے گا،اقوام متحدہ اور دوسری فلاحی و امدادی تنظیمیں دنیا میں بھر میں یہ دن مناتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے متحرک افراد اور انسانی جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن کو سراہا جائے اور ان کا خیال رکھنا ضروری ہے،اس دن کومنانے کا مقصدخلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بنیادی سمجھ بوجھ کو عام کرنے کے ساتھ ان سرگرمیوں میں شریک افراد کا احترام اور جو لوگ کار خیر کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں ان کو یاد کرنا،یہ دن دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کے نام  بھی کیا جاتاہے جو بلا تفریق رنگ و نسل ہر ممکن طور پر دکھی اور ناچار انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، ہر انسان کو چاہیے کہ اس کے بارے میں سوچے اور اپنی حیثیت کے اعتبار سے انسانیت کی مدد کریں، اقوام متحدہ کی جانب سے19 اگست کو دنیا بھر میں انسان دوستی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ  2008ء میں کیا تھا، یہی دن بغداد شہر کے کینال ہوٹل میں بم دھماکے میں اقوام متحدہ کے بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی برسی بھی ہے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -