ملتان: آٹو سپیئر مارکیٹ میں آتشزدگی‘ کولنگ کا عمل مکمل 

ملتان: آٹو سپیئر مارکیٹ میں آتشزدگی‘ کولنگ کا عمل مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( وقا ئع نگار) ملتان میں آٹو سپئر پارٹس کے گودام سمیت متعدد دکانوں میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو کی جانب سے گزشتہ روز بھی کولنگ کا عمل جاری رہا۔گودام سمیت متعدد دکانوں میں جل کر راکھ ہونے والے سامان میں آگ کی موجود گی پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

جاتا رہا۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ روڈ کو بند کئے رکھا کولنگ کا عمل مکمل ہونے پر دیگر دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ سوموار  کے روز لگنے والی آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے ما لیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا تاہم۔نقصان کا درست تعین تاحال نہ لگایا جا سکا ہے۔
مکمل