محکمہ تعلیم: ایک ہی سیٹ پر تعینات افسر تبدیل کرنیکا فیصلہ 

          محکمہ تعلیم: ایک ہی سیٹ پر تعینات افسر تبدیل کرنیکا فیصلہ 

  

جام پور (نامہ نگا ر)حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں ایک ہی سیٹ پر تعنات افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ تبدیل ہو نے والوں میں سی ای اوز۔ ڈی ای او ز۔ ڈپٹی ڈی او ز ودیگر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

افسران شامل ہیں۔ جن افسران کے خلاف کرپشن اور محکمانہ انکوری چل رہی ہیں کی فوری طور پر تفصیل طلب کر لی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اچھی شہرت کے افسران کا تقرر کرکے پنجاب میں گڈ کورننس قائم کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف 55سال کی عمر کے افسران کو فارغ کرکے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی تفصیل طلب کی گئی ہیں تاکہ پچپن سال کے ملازمین ریٹائر کرکے نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں۔اجلاس میں تبادلوں کے دوسرے فیز کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سکولوں میں ریشلائز یشن کے عمل کو مکمل کرکے دسمبر میں نئے ایجوکیٹرز کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -