قبضہ واپس لینے پر فریقین میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق 

قبضہ واپس لینے پر فریقین میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق 

  

اڈا جھلار مدینہ(نمائندہ پاکستان) قبضہ واپس لینے پر فریقین کے در میان میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح نواحی نکاسو پل حویلی کورنگا میں مہدی حسن ولدعبدالعزیز نے زمین ٹھیکہ پر حاصل کر کے فش فارم بنارکھا تھا جس (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

بارے اراضی مالکان سے انکا مبینہ طور جھگڑاچل رہا تھا گزشتہ صبح مہدی حسن اپنے دیگر ساتھیوں تنویر احمدولد منیر احمداور نعمان ولد غلام رسول کے ہمراہ فش فار م پر بیٹھا ہو تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح اراضی مالکان نصیر احمد ولد رجب علی،شاہد ولد مظہر عبا س آگئے اورآتے ہی ان پر فائر نگ کردی‘فائر نگ سے تنویر اورنعمان زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122ہسپتال منتقل کررہی تھی کہ اس دوران تنویراحمد دم توڑ گیا،اطلاع ملنے پر اے ایس پی نو شہروان علی خان چانڈیو موقع پہنچ گئے،حویلی کورنگا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -