سیکولر طبقہ پاکستان کو لادین بنانے کی سازش کررہا ہے‘ علماء و مشائخ کونسل

 سیکولر طبقہ پاکستان کو لادین بنانے کی سازش کررہا ہے‘ علماء و مشائخ کونسل

  

ملتان (سٹی رپورٹر) علماء و مشائح کونسل پاکستان کے صدر میاں مقصود احمد، چیئرمین پیر خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر برہان الدین سیکرٹری علماء و مشائح کونسل پاکستان راؤ محمد ظفر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب حافظ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

اسلم صدر علماء و مشائح ونگ جنوبی پنجاب نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر اور لادین طبقہ پاکستان کو لادین بنانے کی ایک مذموم سازش کررہا ہے علماء و مشائح کونسل کا بنیادی مقصد لادینت کی لہر کو روکنا ہے۔ختم نبوت، آئمہ کرام ازواج مطہرات، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خانوادہ پر مسلسل حملہ ہو رہے۔قادیادیت نوازی،ختم نبوت کے جتنے فیصلہ آئے مغربی دباؤ میں کیے گئے۔نواز شریف کے دور میں شہید ملت ممتاز قادری کو شہید اور آسیہ کو باہر بھیجا گیا۔اہل بیت خاص طور پر سید فاطمہ ؓکے بارے میں جو زبان کھولی گئی یہ وہی لوگ ہیں جو مسجدیں گرا کر مندر کی تعمیر کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سازشیں جن کا مقصد پاکستان کو عراق لیبیا بنانا ہے خون بہانا ہے اس کا راستہ روکا جائے گا۔ مسالک کے درمیان ہم آہنگی، ملک بھر کے جیّد مشائح عزام کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ24 اگست کوتحفظ ختم نبوت و اہل بیت کانفرنس لاہور میں منعقد ہوگی جس میں سینکڑوں مشائح اپنے مریدین کے ساتھ شرکت کریں گے۔صوبائی اور اضلاع میں کوآرڈینیٹرز مقرر کیے ہیں۔ایک توانا آواز ان ملک دشمنوں کے خلاف اور جو اس ملک کو سیکولرزم اور مسجدوں کی جگہ مندروں کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ان کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔اس موقع پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ درباروں سے منسلک افراد لاکھوں کی تعداد میں ہیں جو سیکولر نہیں۔جس مقصد کے لیے ملک بنا ہم اس مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنے۔ علماء و مشائح ایک پیج پر آجائیں تو اسلامی انقلاب کا کوئی راستہ روکنے والا نہیں۔دربار امن کا پیغام بانٹنے والی ہیں لیکن افسوس آج بند ہیں۔راؤ محمد ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ان بزرگوں کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

کونسل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -