خاتون سمیت دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق 

  خاتون سمیت دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق 

  

رحیم یار خان + بٹہ کوٹ+ اڈا جھلار مدینہ+ لودھراں + کہروڑ پکا  (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) غیرت کے نام پربا پ نے فائر نگ کر کے بیٹی کو مو ت کی نیند سلادیا، متوفیہ مبینہ آشنا ء کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، تفصیل 

(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کے مطابق گزشتہ صبح نواحی موضع سرائے سدھوباٹی بنگلہ کی رہائشی35سالہ خاتون کوثر زو جہ بشیر احمد جو کہ تین بچوں کی ماں تھی کو اسکے باپ محمد نوازنے فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتاردیا،قتل کی وجہ متوفیہ کوثربی بی مبینہ طور اپنے آشنا قیصرکے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی تھی جسے گزشتہ شب گھر واپس لایا گیا تھا کہ صبح غیرت کے نام پر با پ کے ہاتھوں قتل ہو گئی،سرائے سدھو پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔ اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر 6ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر 45سالہ زمیندار کو موت کے گھاٹ میں اتار دیا، منٹھا ر کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت مین بیان کیا کہ اس کے 45سالہ بھائی مختار احمد کا اسی علاقہ کے رہائشی مخدوم غیور حسین وغیرہ کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز اسکا بھائی مختار احمد گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران رحمت اللہ نامی ملزم گھر سے مختار احمد کو اپنے ہمراہ لے گیا واپس گھر نہ آنے پر تلاش کی تو نزدیکی فصل کماد سے ملزمان غیور حسین،رحمت اللہ،عمر فاروق،عبدالمجید وغیرہ فصل کماد سے نکل رہے تھے بھائی کوتلاش کرتے ہوئے دیکھا کہ اس کا بھائی مردہ پڑا ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے ملزمان نے اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر اس کے بھائی قتل کرنے کے بعد نعش فصل کماد میں پھینک دی اورفرارہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ گئی اورنعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثاء  کے حوالے کر دی بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ا یک نوجوان جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ میلسی کے نواحی چاہ موہانے والاکا رہائشی محمد عمران کمرے کی چھت سے لکڑیاں اٹھانے گیا کہ وہ اچانک بجلی کی لائن سے ٹکرا گیابجلی کے کرنٹ سے وہ بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا متوفی کو اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ملتان روڈ اڈا شہنال کے قریب منی ٹرک نے راہگیر کو ٹکر مار دی جس سے راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اڈا شہنال کے قریب منی ٹرک کی راہگیر کو ٹکر لگنے سے 32 سالہ محمد اشرف ولد میر حسین جیکب آباد کا رہائشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرنے کے بعد نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔ کہروڑ پکا بھار دی گوٹھ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 18 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر  ہی جا ں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرنے کے بعد  نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دی موٹر سائیکل سوار کی شناخت  محمد یاسر  ولد فضل دین کے نام سے ھوئی جو بستی بیری والا بھار دی گوٹھ کہروڑپکا کا رہائشی تھا۔ تیز رفتار ی کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 28سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گزشتہ روز پل سنی کا رہائشی 28سالہ شاہد اپنی موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا شدید زخمی ہو جانے پر شاہد کو موقع پر جمع ہوجانے والے افراد نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 28سالہ شاہد دم توڑ دیا ہسپتال انتظامیہ نے نعش کاروائی کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثاء  کے حوالے کر دی ہے۔ نہر پر مویشیوں کو پانی پلانے کے دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث 60سالہ شخص ترنڈہ مائنرمیں ڈوب کر مر گیا، گزشتہ روزکنڈے والی کا رہائشی اللہ ڈیوایا ترنڈہ مائنرپر اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے نتیجہ میں نہر میں گر کر ڈوب گیا جس پر مقامی افراد نے ریسکیوعملہ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے اللہ ڈویوایا کی نعش کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا آپریشن کے باوجود تاحال ڈوب کر جاں بحق ہوجانے والے کی نعش بر آمد نہ ہو پائی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -