شدید گرمی‘ حبس میں گھنٹوں بجلی بند‘ بزرگوں‘ بچوں کی حالت خراب 

  شدید گرمی‘ حبس میں گھنٹوں بجلی بند‘ بزرگوں‘ بچوں کی حالت خراب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی + شادن لُنڈ(بیورو رپورٹ + نمائندہ پاکستان) شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج روز کا معمول بن گیا،بجلی کی بندش کے باعث سخت حبس اور گرمی میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، لوگ گرمی میں واپڈا حکام کو کوستے نظر آئے جبکہ متعدد چکوک میں بجلی کے کم وولٹیج کے باعث مکینوں کی لاکھوں روپے کی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئی شہریوں شکیل، احمد، عمر، ہارون، ارتضی، اویس، زوہیب، عدنان، رضوان،شہزاد، ارسلان(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

، حسن اقبال، شاہزیب، خالد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لے کر کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی،حبس نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا حبس اور گرمی کے سبب گلیاں بازار ویران ہوگئے حبس کے سبب سانس لینا محال رہا،جبکہ شام کے وقت گہرے بادل اور ٹھنڈی ہوا ؤں کے باوجود گرمی برقرار رہی گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مشروبات کی دوکانوں پر رش لگ گیا شہریوں کی بڑی تعداد ٹھنڈے مشروبات اور فروٹس کا استعمال کرتی نظر آئی جبکہ معروف ماہر صحت ڈاکٹر اسلم کا کہنا تھا کہ حبس کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے،شہری اپنے سمیت بچوں کو بھی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں پانی کا استعمال معمول بنائیں اور صحت مند غذا کا استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں سب ڈویژن شادن لُنڈ کے ایس ڈی او نے صارفین کا جینا دوبھر کر دیا شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کے علاوہ روزانہ فنی خرابی کا بہانہ بناکر کئی کئی گھنٹے شادن لُنڈ اور کالا فیڈر کی بجلی بند کر دی جاتی ہے حالانکہ شادن لُنڈ سٹی میں کیبل لگنے کے بعد چوری ختم ہو چکی ہے اس کے باوجود بھی بجلی چوری کا الزام لگا کر علاقہ کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جوصارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے   شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے شہری سخت پریشان ہیں صارفین غلام حسین،غلام اکبر،خادم حسین،سلیم اختر،عبدالکریم،ریاض احمد،محمد بخش،عبدالغفور،نصیر الدین،قادر بخش،چوہدری محمد یونس،شاہد سلیم،محمد ایوب،خلیل احمد،احمد خان اور  جاوید اقبال نے واپڈا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
حالت خراب