ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان
ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گیا تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں وقاص سے 45 ہزار روپے چھین لیے گئے بستی ملوک پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے عبدالرحمن (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
سے پچاس ہزار روپے چھین لئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں قیصر سے 50 ہزار روپے چھین لئے بستی ملوک پولیس کے علاقے سے امیر نواز کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا قادر پور راں پولیس کے علاقے سے الطاف کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد علی کا موٹر سائیکل، زکریا پولیس کے علاقے میں طارق کی دکان سے ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے مالیت کا سامان اور زکریا پولیس کے علاقے میں شکیل احمد کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا نیو ملتان پولیس کے علاقے سے اشرف کی موٹر سائیکل، اکمل کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان،سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں سہیل کے گھر سے 80 ہزار روپے مالیت کا سامان،بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے ابوبکر کی موٹر سائیکل، چہلیک پولیس کے علاقے سے علی اور رضوان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
نقصان