رحیم یار خان: کالا یرقان بے قابو‘ 45  سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

 رحیم یار خان: کالا یرقان بے قابو‘ 45  سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالا یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے 45سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محلہ کانجواں کی رہائشی60(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

سالہ شازیہ بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء  نے طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باجود  شازیہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑ گئی اسی طرح تین خواتین سمیت مزید 6متاثرہ افراد جن میں کوٹ سمابہ کے رہائشی 20سالہ امجد ہارون ٹاؤن کے رہائشی 48سالہ عتیق الرحمن اوباڑو (سندھ)کی رہائشی 75سالہ بسم اللہ،گلشن اقبال کی رہائشی 30سالہ بشریٰ،رانجھے خان کی رہائشی 25سالہ عصمہ اورصادق آباد کے رہائشی 59سالہ مشتاق احمد کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -