آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

  آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سعودی عرب کے دورہ پر گئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، علاقائی اور باہمی سکیورٹی تعاون سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف ملاقات

.

مزید :

صفحہ اول -