پاکستان میں کورونا ویکسین کی  انسانوں پر آزمائش کی منظوری

     پاکستان میں کورونا ویکسین کی  انسانوں پر آزمائش کی منظوری

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں کورونا وائرس کی  ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔سربراہ انڈس اسپتال کراچی ڈاکٹرعبدالباری کے مطابق یہ ویکسین چین میں تیار کی گئی ہے اور اس کی آزمائش 2 مراحل میں چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ہوچکی ہے۔ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا ہے کہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کے  ٹرائل کے لیے قومی ادارہ صحت نے منظوری مانگی تھی جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قومی ادارہ صحت کے اشتراک سے 2 منصوبوں کی منظوری دی ہے۔سربراہ انڈس اسپتال کا کہنا تھا کہ 2 میں سے ایک آزمائش کا منصوبہ انڈس اسپتال اور جامعہ کراچی مل کر کریں گے جب کہ دوسرے منصوبے میں انڈس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی)، آغا خان اور شوکت خانم اسپتال مشترکہ طور پر ٹرائل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کے ٹرائل کے مکمل ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

 منظوری

مزید :

صفحہ اول -