وزیرخارجہ سے متعلق خبر پر پیمرا  کا دو نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس

  وزیرخارجہ سے متعلق خبر پر پیمرا  کا دو نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے دو نجی ٹی وی چینلز 'اب تک اور بول نیوز' کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے درمیان میبنہ تلخ کلامی کی خبر نشرکرنے پر اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔پیمرا سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'اب تک ٹی وی چینل نے 18 اگست 2020 کو شام 5 بج کر 47 منٹ پر وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے سے متعلق جھوٹی خبر نشرکی'۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'اگر اس نوٹس پر عمل نہیں کیا گیا تو پیمرا قوانین کے تحت لائسنس حاصل کرنے والے کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے'۔

 نوٹس

مزید :

صفحہ اول -