ایشیاء بحرالکاہل میں کرونا سے 22 کروڑ نوجوان معاشی طور پر متاثر ہونگے،اے ڈی بی

     ایشیاء بحرالکاہل میں کرونا سے 22 کروڑ نوجوان معاشی طور پر متاثر ہونگے،اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  منیلا (شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کی ایک رپورٹ کے مطابق کوویڈ19-کی وبا سے ایشیا بحرالکاہل خطے کے 15 سے 24 سال کی عمر کے  تقریبا22کروڑ نوجوان کارکنوں کا روزگاربری طرح سے متاثر ہوگا۔"ایشیا اور بحرالکاہل میں کوویڈ-19نوجوانوں کے روزگار بحران سے نمٹنے"کے عنوان سے  جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمگیر وبا سے مزدور منڈیوں میں بڑے پیمانے پرخلل آیا ہے جس سے نوجوانوں کے روزگار پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ  لاک ڈوان اور سفری پابندیوں سے طلب میں کمی آئی اورکئی ایک کاروبارمجبورا بند ہوئے  یا انہیں اپنے آپریشنز میں کمی کرنا پڑی جس سے کارکنوں پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔اے ڈی بی اوربین الاقوامی ادارہ محنت (آئی ایل او)کی جانب سے مشترکہ طور پرشائع رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملازمت کے مختصر دورانیہ کے حامل اور انتہائی زیادہ متاثرہ شعبوں میں کام کرنے والے اورغیر محفوظ غیر رسمی ملازمتوں میں ذریعہ معاش کا رجحان رکھنے والے  اس خطے کے تقریبا22کروڑنوجوان کارکنوں کوروزگار کے حوالے سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید :

صفحہ اول -