شان رسالتؐ میں گستاخی،مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کا اعلان

  شان رسالتؐ میں گستاخی،مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کا اعلان

  

 جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے شان رسالت  ؐ میں گستاخی کیخلاف حریت کانفرنس نے وادی میں آ ج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ستپال شرما اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کا تعلق ہندو تنظیم بھارت رکشا منج سے ہے اور مرکزی ملزم ستپال شرما بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی لیڈر ہے جبکہ تینوں ملزمان کیخلاف جموں کے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب کل جما عتی حریت کانفرنس نے آج مقبوضہ وادی میں توہین رسالت کی ویڈیو کیخلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔حریت کانفرنس اور وادی کی دیگر جماعتوں نے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گستاخ رسول کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ہڑتال کا اعلان

مزید :

صفحہ اول -