پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبر بے بنیاد،شاہ محمود قریشی 

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبر بے بنیاد،شاہ محمود قریشی 

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔اسلام آباد میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا،یہ خبر فضول اور بے بنیاد ہے۔خیال رہے قبل ازیں مختلف ذرائع ابلاغ پر خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں اعظم خان نے روک دیا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔

شاہ محمود 

مزید :

صفحہ اول -