وفاق کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کرے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

   وفاق کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کرے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

  

  کراچی(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ نے کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔تحریری حکم میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے طریقہ کار کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ پروفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کاطریقہ کاربلاجوازہے، ایک فردکے بل ادانہ کرنے کاخمیازہ پورے علاقے پر نہیں ڈالاجاسکتا، وفاقی حکومت کے ای کی غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کرنے پرکارروائی کرے۔تحریری حکم نامہ کے مطابق صارفین کی جانب سے اووربلنگ پرتحفظات دیکھے گئے، صارفین کاکہناہے کہ بجلی کا استعمال کم اوربل زیادہ بھیجے جارہے ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت سے کراچی کی بجلی سے متعلق جامع پلان بھی طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے بعد سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقرر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -