ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 14زندگیاں نگل گیا، 608نئے مریض 

      ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 14زندگیاں نگل گیا، 608نئے مریض 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 14  افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6198 ہو گئی جبکہ مزید 608نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مر یضو ں کی تعداد 290214 تک جاپہنچی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر سب سے کورونا کے مزید 608 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 318 کیسز اور 5 اموات، پنجاب سے 164 کیسز تین ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 64 کیسز اور 3 اموات، گلگت سے 36 کیسز، اسلام آباد 11 کیسز دو ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے  15 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب سے کورونا کے 164کیسز اور تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، کورونا کے مریضوں کی تعداد 95611 اور ہلاکتیں 2185 ہو گئی۔صوبے میں اب تک کورونا کے 88861 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے آئے۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2538 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی جبکہ 2172 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید11 کیسز اور دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں،سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15401ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق، 13430 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 15 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2199 ہو گئی جبکہ اب تک 61 اموات ہو چکی ہیں اور 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔منگل کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2336 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 318 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126743 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 120241 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 64 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1242 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35401 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 32647 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ 

پاکستان کورونا

مزید :

صفحہ اول -