نواز شریف خود لندن بھاگ گئے، اپوزیشن کو جیل بھرو تحریک کی تلقین کر رہے ہیں: فیاض الحسن 

    نواز شریف خود لندن بھاگ گئے، اپوزیشن کو جیل بھرو تحریک کی تلقین کر رہے ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف خود لندن بھاگ گئے، اپوزیشن کو نیب ہڑتال پر جانے اور جیل بھرو تحریک چلانے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ایک مفرور مجرم کی جانب سے دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلیٰ، ارفع اور تابناک مثال ہے۔نوازشریف کے مولانا فضل الرحمن کو فون پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف خود تو ”دس بہانے کر کے لے گئی دل“ کے مصداق پتلی گلی سے لندن بھاگ گئے۔ اب لندن بیٹھ کر اپوزیشن کو آنکھوں دیکھا زہر کھانے کی تعلیم، تلقین اور تربیت دے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان عقلمند ہوئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاسی خواہشات کے لیے اپنا کندھا نہیں دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف فرار کی حالت میں بھی ایک آئینی حکومت کے خلاف غیر آئینی سازشیں کر رہے ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست کا گلا گھونٹنے کی ٹھان لی ہے۔ اپوزیشن جان لے عوام اب انکی چالوں سے پوری طرح واقف ہو چکی ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -