حکومت کے 2سال، چینی 40،آٹا 12، دال 115، گوشت 184روپے کلو مہنگا ہوا 

  حکومت کے 2سال، چینی 40،آٹا 12، دال 115، گوشت 184روپے کلو مہنگا ہوا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے اور اس دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور حکومت کے 2 سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق 2 سال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا جس سے آٹا کا 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 331 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 2 سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں دال مسور 38 روپے، دال مونگ 115 روپے، دال ماش 95 روپے، دال چنا 19 روپے، چاول 13 روپے اور دودھ 17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں 184، بڑے گوشت کی قیمت میں 95 روپے اضافہ ہوا۔2 سال کے اندر آلو کی قیمت ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی اور 2 سال میں 200 گرام چائے 26 اور دہی 17 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
مہنگائی 

مزید :

صفحہ اول -