کیمبرج نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کا اعلان کردیا

 کیمبرج نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کا اعلان کردیا

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کا اعلان کردیا ہے، کیمبرج کی جانب سے نئے نتائج کا اعلان طلبا اور والدین کیلئے خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیمبرجنے نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کااعلان کردیا، جون 2020کے نتائج کیلئے کوششیں رنگ لے آئیں، کیمبرج جون 2020کے نئے نتائج کا جلد اعلان کرے گا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے سکول طلبا کو نئے نتائج سے آگاہ کریں گے، کیمبرج کی جانب سے نئے نتائج کا اعلان طلبا اور والدین کیلئے خوش آئند ہے۔

شفقت محمود 

مزید :

صفحہ اول -