مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا آپریشن، 3کشمیری شہید، 5بھارتی اہلکار بھی مارے گئے 

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا آپریشن، 3کشمیری شہید، 5بھارتی اہلکار بھی مارے ...

  

 سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید گئے جبکہ 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے، بارہ مولہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان ناکے پر جھڑپ شروع ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر

  تتہ پانی(آن لائن)لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی  شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے شہری کا مکان تباہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر درہ شیرخان میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی،ایک گولہ چک درہ شیرخان کے رہائشی سردارمحمد اشفاق کے مکان پر گرا جس کے نتیجہ اُسکی ایک بھینس زخمی ہوئی اور متعد د بکریاں ہلاک ہوگئیں، اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

بھارتی گولہ باری

مزید :

صفحہ اول -