لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سہولت کار گرفتار

   لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سہولت کار گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سٹی ڈی پولیس نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ  ریلو ے اسٹیشن کے قریب سے  ایک سہولت کار گرفتار ہوا ہے جس کا تعلق ایک کالعد م تنظیم سے بتایا گیا ہے  اور وہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا۔سی سٹی ڈی نے خودکش حملہ آور کے آنے سے قبل ہی دہشت گرد  کے ساتھی سہولت کار لیاقت خان کوگرفتار کر لیا۔گرفتار  لیاقت خان سے مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے  اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے واضح رہے حساس ادارے نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے لاہور میں حالات خراب کرنے کا اشارہ دے رکھا ہے۔

دہشتگردی منصوبہ

مزید :

صفحہ اول -