بھارتی وزیر داخلہ امیت شا طبیعت خراب ہونے پر دوباہ ہسپتال داخل

بھارتی وزیر داخلہ امیت شا طبیعت خراب ہونے پر دوباہ ہسپتال داخل

  

نئی دہلی (آن لائن) کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالے بھارت کے وزیر داخلہ امیت شا کو طبیعت بگڑنے پر ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق امیت شا نے چار روز قبل ہی اپنی کورونا وائرس سے صحتیابی کا اعلان کیا تھا تاہم اب ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جسم میں درد اور بخار کی شکار پر انہیں دوباہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔امیت شا کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا ہے۔

امیت شا

مزید :

صفحہ اول -