نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے، مراد سعید

  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے، مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے وزارتِ مواصلات کی 2 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے اس سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے جاری کی گئی رپورٹ میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے اس سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے مراد سعید نے کارکردگی رپورٹ میں کہا کہ این ایچ اے نے پہلے 100 دن میں وزیرِ اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کیں۔وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کی گئی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب کے ضمن میں این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔
مراد سعید 

مزید :

صفحہ اول -