بلوچستان اور کراچی کے حالات پھر خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، احسن اقبال 

   بلوچستان اور کراچی کے حالات پھر خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، احسن اقبال 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور کراچی کے حالات پھر خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کئے جا رہے ہیں، بدامنی کا پھر سے زندہ ہونا وفاقی حکومت کی ناکامی ہے، وفاقی حکومت جب تک صوبوں سے مکمل تعاون نہیں کرے گی دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون کی بجائے جنگ لڑرہی ہے جس کے باعث وہاں امن پھر خراب ہونے جا رہا ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات اب بہت کم ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کی کمر توڑی دی ہے۔ بلوچستان، خبیر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا تھا، تاہم اگر موجودہ صورتحال دیکھیں تو ایک بار پھر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔  

 احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -