ایف آئی اے اور پولیس ریفارمز میں   ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، فواد چوہدری

 ایف آئی اے اور پولیس ریفارمز میں   ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس ریفارمز میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، جسٹس سسٹم  میں بھی اصلاحات کے حوالے سے جو ہم چاہتے تھے وہ نہیں ہو سکا، عدالتی نظام میں بھی اصلاحات ضروری ہیں، فروغ نسیم سے کابینہ اجلاس میں بڑے تلخ سوال جواب ہوئے ہیں، کشمیر پاکستان کی پالیسی کا ہمیشہ محور رہا ہے، کشمیر کا سوداکرنے کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنیساں پاکستان میں بہت ساری ہیں کئی جگہوں پر ان کو کامیابیاں ہوئی ہیں اور کئی جگہوں پر نہیں ہوئیں۔ ایف آئی اے یا پولیس ریفارمز کی بات کریں تو اس میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ ریفارمز میں ہمیں بالکل کامیابی حاصل ہوگئی ہے اور حکومت کی ناکامی کی باتیں بھی درست نہیں ہیں تاہم وزیراعظم نے اس حوالے سے جو سمت دی ہے وہ بہت بڑی کامیابی  ہے۔ 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -