نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کیلئے تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں: ناصر حسین شاہ 

    نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کیلئے تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں: ناصر حسین شاہ 

  

 کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی اور نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں جلدی بھرپور اور موثر آپریشن کے ذریعے نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں این ڈی ایم اے کے بریگیڈیئر عاصم سلیمان لیفٹیننٹ کرنل عمران سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کمشنر کراچی افتخار شالوانی پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک زبیر جن بھی شریک تھے۔اجلاس میں شہر میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے میں نالوں کی صفائی نالوں سے نکالے گئے کچرے کی لینڈ فا ل سائیڈ پر منتقلی اور صاف کئے گئے نالوں میں دوبارہ کچرہ نہ ڈالنے کے حوالے سے امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے میرٹ کی پالیسی اپنائی جائے گی اور آپریشن کے دوران کسی کیساتھ بھی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے معزز سپریم کورٹ بھی ہمارے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں معزز عدالت کے واضح احکامات بھی ہیں، عدالت کی رپورٹ کی وجہ سے حکومت کا کام آسان ہوگیا ہے اس طرح ہمیں شہریوں کو برسات کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات اور ریلیف دینے میں بھی مدد ملے گی۔ 

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ اول -