کورونامریض سے محفوظ رہنے کیلئے4.8 میٹرکافاصلہ ضروری قرار

   کورونامریض سے محفوظ رہنے کیلئے4.8 میٹرکافاصلہ ضروری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) سماجی دوری سے متعلق بھی سائنس دانوں کی ایک نئی رائے سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے دو میٹر فاصلے پر رہ کر بھی وائرس سے محفوظ رہنا ممکن نہیں ہے بلکہ محفوظ فاصلہ چار اعشاریہ آٹھ میٹرز کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ہیلتھ شینڈز اسپتال میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری کے لیے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی تجویز ایک غلط تصور ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔اب جب کہ امریکہ میں اموات ایک لاکھ 70 ہزار سے بڑھ چکی ہیں، یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک تحقیقی ادارے 'انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس' نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر تک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک پہنچ جائے گی جب کہ دسمبر تک یہ تعداد تین لاکھ 90 ہزار سے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
کرونا متاثرہ شخص 

مزید :

صفحہ اول -