وزیراعلی سندھ نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعلی سندھ نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات صبح 11 بجے طلب کرلیاجس میں سندھ کوآپریٹو سوسائیٹیز ایکٹ 2020کا مسودہ پیش کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی بدلتی انتظامی صورتحال اور سنگین مسائل  کے پیس نظر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات صبح 11 بجے طلب کرلیا۔جس میں سندھ میں بلدیاتی نظام،وفاقی وصوبائی حکومتوں کے درمیان تعلقات اور دیگر ایجنڈا امور پر غور کیاجائے گا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس وزیراعلی ہاس میں ہوگا۔جس میں گندم کی درآمدی قیمت اور معیارکیمعاملے پر محکمہ خوراک کے حکام بریفنگ دیں گے۔جبکہ سندھ حکومت نے کوآپریٹوسوسائیٹیز سے متعلق نیا قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اورسندھ کوآپریٹو سوسائیٹیز ایکٹ 2020کا مسودہ سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا اور کوآپریٹو سوسائیٹیز سے متعلق قوانین مزید سخت کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کے قیام اور اسکی نگرانی سے متعلق بھی نیا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا اورسندھ ٹرسٹ ایکٹ کا مسودہ بھی کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا،سندھ ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن،ٹرسٹیز،فنڈنگ اور دائرہ کار کو قانون کا حصہ بنایاگیا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -