ایل او سی درہ شیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری 

ایل او سی درہ شیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری 

  

  تتہ پانی(آن لائن)لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی  شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے شہری کا مکان تباہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر درہ شیرخان میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی،ایک گولہ چک درہ شیرخان کے رہائشی سردارمحمد اشفاق کے مکان پر گرا جس کے نتیجہ اُسکی ایک بھینس زخمی ہوئی اور متعد د بکریاں ہلاک ہوگئیں، اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

بھارتی گولہ باری

مزید :

صفحہ اول -