آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال

آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال

  

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 243100کیوسک اور اخراج  187500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42900کیوسک اور اخراج42900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد27600 کیوسک اور اخراج10ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد92600کیوسک اور اخراج61700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1532.93 فٹ رہا۔

، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.021 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1236.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.914 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -