لاہور میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد پکڑ لیا

 لاہور میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد پکڑ لیا

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ریلو ے اسٹیشن کے قریب سے دہشت گرد گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دہشت گرد ریلوے اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا سی ٹی ڈی نے خودکش حملہ آور کے آنے سے قبل ہی دہشت گرد لیاقت خان کو گرفتار کر لیاہے گرفتار دہشت گرد لیاقت خان کے قبضہ سے خودکش جیکٹ،ہینڈ گرنیڈ اور بارودی سامان برآمد ہوا ہوئی ہے سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور میں حساس دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی دہشت گرد کیخلاف تھانہ سی سٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دہشت گرد گرفتار

مزید :

صفحہ اول -