زرتاج گل نے جنرل ضیاالحق کے یوم وفات کو یومِ پیدائش قرار دے دیا

زرتاج گل نے جنرل ضیاالحق کے یوم وفات کو یومِ پیدائش قرار دے دیا

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اپنے مضحکہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ دنوں زرتاج گل کو کورونا وائرس سے متعلق بیان کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بار انہیں سابق آرمی چیف اور صدر جنرل ضیاء الحق کے یوم وفات کو یومِ پیدائش کہنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی نجی ٹی وی کے شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں زرتاج گل ن لیگ کے جاوید لطیف کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ضیاء الحق نے ن لیگ بنائی تھی جن کا یوم پیدائش ہے، جس پر میں ن لیگ کو مبارک باد دیتی ہوں۔ پروگرام کے میزبان نے انہیں فوراً ٹوکا اور ان کی تصیح کرائی۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -