پشتہ خرہ پایاں کے رہائشیوں کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

پشتہ خرہ پایاں کے رہائشیوں کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ پایاں کے رہائشیوں نے اپنے رشتہ دار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ان کی جانب سے دھمکیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت آصف خان اور رحیم خان سمیت دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے کہا کہ 30 جنوری 2020ء کو ان کے خالہ زاد بھائی صفدر خان ولد ظفر خان کو اپنے ماموں مظہر علی اور ان کے بیٹوں بلال اور حیدر علی نے جائیداد تنازعے پر رنگ روڈ پشتہ خرہ پایاں میں قتل کر دیا جبکہ ان کے خاندان کے سربراہ مجیب اللہ خلیل ولد عین اللہ خلیل کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور ملزمان اب بھی آزاد گھوم پھیر رہے ہیں مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سمیت متعلقہ حکام مذکورہ ملزمان کی گرفتاری اور سزا دینے کے لئے سخت اقدامات کرے جبکہ مجیب اللہ خلیل اور ان کے خاندان والوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ان کو زندگی چھیننے کے خطرات لاحق ہیں