لائسنس بحالی کیلئے 2مزیدپائلٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  لائسنس بحالی کیلئے 2مزیدپائلٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کے اجراء کے معاملہ پرپی آئی اے کے دو مزید پائلٹس نے لائسنس کی بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست گزارعامر محمود ملک اور سید محسن علی زیدی نے کی طر ف سے موقف اختیار کیا گیاکہ وہ پی آئی اے میں عرصہ دراز سے بطور پائلٹ فرائض انجام دے رہے ہیں، ڈی جی سول ایوی ایشن نے موقف سنے بغیر خلاف قانون لائسنس معطل کردیا،ڈی جی اتھارٹی کو آئین کے برعکس اپیل سننے کا اختیار بھی دیدیا گیا،رولز کے مطابق محکمانہ سزا دینے والا افسر اپیل سننے کا اختیار نہیں رکھتا،دوران ڈیوٹی درخواست گزار کے لائسنسں کی متعدد بار تجدید کی گئی اور لائسنس 2024ء تک تجدید شدہ ہے،ہائیکورٹ کے دو مختلف سنگل بنچ اسی نوعیت کے کیس میں حکم امتناعی دے چکے ہیں،استدعاہے کہ درخواست گزار وں کا پائلٹ لائسنس معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اورعدالت کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کا حکم معطل کیا جائے۔
پائلٹ لائسنس