تحریک انصاف کی ناکام حکومت سے عوام مایوس ہو چکی، شیری رحمن

   تحریک انصاف کی ناکام حکومت سے عوام مایوس ہو چکی، شیری رحمن

  

 اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف حکومت کی دو سال کی کارکردگی پیپلز پارٹی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے دو سال میں ملک کو ایسی نہج پر کھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی آسان نہیں، دو سال میں حکومت نے ایسا کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو وزراء کو پریس کانفرنس کرنی پڑی۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی دو سالا پارلیمانی کارکردگی افسوس ناک رہی، دو سال میں 38 آرڈیننس جاری کئے گئے، دو سالوں میں صوبوں کے ساتھ غیر آئینی رویہ معمول رہا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ناکام حکومت سے عوام مایوس ہو چکی ہے، اس حکومت نے عوام کو ایسا کون سا ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری دینے والی تباہی سرکار بے نقاب ہو چکی ہے،شیری رحمان نے کہاکہ نہ لوگوں کو گھر ملے نہ نوکریاں، یہ لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کرنے والی سرکار ہے۔

شیری رحمن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -