مولا نا فضل الرحمان سے پین کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی کی ملاقات 

مولا نا فضل الرحمان سے پین کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی کی ملاقات 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ داؤدزئی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے پشاورمیں ملاقات کی وفدمیں سیدانس تکریم،طارق متین،احمدعلی درویش،عقیل رزاق،فضل حسین،ڈاکٹرذاکرشاہ اورفاروق شاہ شامل تھے۔وفدنے مولانا کو نجی سیکٹرکو درپیش مسائل،حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کیخلاف غیرقانونی ایکشن اورگرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا مولانافضل الرحمن نے وفدکوہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ ہم ہرفورم پر آپ کاساتھ دینگے وفد نے وفاق المدارس کی جانب سے چارلاکھ بچوں سے منظم اندازسے امتحان لینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔دریں اثناء پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -