پشاور،اولڈ جوڈیشل کمپلیکس سمیت کچہری میں کئی روز سے بجلی غائب

پشاور،اولڈ جوڈیشل کمپلیکس سمیت کچہری میں کئی روز سے بجلی غائب

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سیشن کورٹ کے اولڈ جوڈیشل کمپلیکس سمیت کچہری میں کئی روز سے بجلی غائب گرمی سے عدالتی عملے سمیت سائلین اور موکلین بلبلا اٹھے،عدالتی کام بھی متاثر رہا جبکہ واپڈا حکام چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے ملازمین اور وکلاء نے مطالبہ کیا ہے فوری بجلی لوڈدشیڈنگ کا مسلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے تفصیلات کے مطابق پشاور سیشن کورٹ کے اولڈ جوڈیشل کمپلیکس میں پچھلے کئی دنوں غائب بجلی نے وکلاء،ملازمین اور سائلین کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ بجلی غائب ہونے کے باعث عدالتوں میں کام بھی متاثر ہو رہا ہے اور عدالتوں میں عملہ سخت گرمی میں کام کرنے پر مجبور ہے تاہم واپڈا حکام سارے صورت حال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وکلاء اور ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ اولڈ جوڈیشل کمپلیکس سمیت کچہری میں بجلی کا مسلہ حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے تاکہ عوام سمیت ملازمین کو بھی ریلیف مل سکے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -