چارسدہ، دومنی چینجرز اغواء کے بعد 52لاکھ کی نقدی سے محروم 

چارسدہ، دومنی چینجرز اغواء کے بعد 52لاکھ کی نقدی سے محروم 

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ) مندنی میں مسلح افراد نے دو منی چینجرز کو اغواء کرکے گن پوائنٹ پر 52 لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔ ملزمان مغویوں کو اتمانزئی رنگ روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود باجوڑو کلے میں چار مسلح افراد نے چچا زاد منی چینجر ز تلاوت شاہ ولد سید علی شاہ اور خمزہ ولد محب شاہ کو گن پوائنٹ پر گاڑی میں بھٹا کر اغواء کر گئے اور راستے میں ان سے 52 لاکھ روپے چین کر دونوں مغویوں کو اتمانزئی رنگ روڈ پر گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے۔مندنی پولیس نے متاثرہ منی چینجر ز کی رپورٹ پر دو اغواء کاروں عمران ولد حائستہ خان اور عبد الرحمان ولد عزیز خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوشش شروع کر دی۔متاثرہ منی چینجر ز کے مطابق باقی دو اغواء کاروں کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -