شمالی وزیرستان، ضرب عضب آ پریشن کے متاثرہ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ 

شمالی وزیرستان، ضرب عضب آ پریشن کے متاثرہ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ 

  

بنوں (تحصیل رپورٹر)شمالی وزیرستان کے ضرب عضب اپریشن کے دوران بنوچی یونٹ تاجروں کو امدای معاوضہ نہ ملنے پر متاثرہ دوکانداروں کا بنوچی یونٹ صدر یوسف زمان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے حکومت کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے امدادی رقم پوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امدادی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی دھمکی دیدی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بنوچی انصاف یونٹ کے صدر یوسف زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب اپریشن کے دوران شمالی وزیرستان میں بنوچی تاجروں کے سینکڑوں دوکانات مسمار ہوئے۔حکومت نے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب اپریشن کے دوران متاثر ہونے والے تاجروں کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تو میر علی کے نام نہاد تاجروں نے بوگس اور جعلی امدادی فارم چھپوا کر متاثرہ تاجروں سے فی فارم دس ہزار روپے رقم وصول کرتے ہوئے تاجروں کو حکومت سے امدادی رقم نکالنے کی لالچ دی۔اور متاثرہ تاجروں سے جعلی اور بوگس امدادی فارم کے ذریعے کروڑوں روپے اکھٹا کئے۔ جس کے خلاف متاثرہونے والے تاجروں نے پوری امدادی رقم کی ادائیگی کے لئے پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر علی کے نام نہاد تاجروں نے متاثرہ تاجروں کو پوری امدادی رقم دینے کی بجائے پاک آرمی کے نام پر ہم تاجروں سے 50فیصد رقم کاٹ لی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ میر علی کے نام نہاد تاجروں کے خلاف ایکشن لیں۔ اور پاک فوج کو بدنام کرنے والے عناصر اور جعلی تاجروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے غریب کاروباری  لوگ جوکہ شمالی وزیرستان میں کاروبار کرتے تھے۔ضرب عضب اپریشن کے دوران ان کے مکانات اور دوکانات مسمار ہوئے۔پاک ارمی کی جانب سے بنوچی یونٹ کے تاجروں کو امدادی رقم کے حصول کے لئے پاک وشفاف طریقے سے زمہ دار کمیٹی تشکیل دی جائے۔ تاکہ پاک وشفاف طریقے سے بنوچی یونٹ کے تاجروں کو امدادی رقم کے بابت میں ادائیگی ممکن ہو سکے۔اور میر علی نام نہاد تاجروں کے خلاف پاک ارمی کے نام پر کمیشن لینے پرانکوائری شروع کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -