معاون خصوصی ریاض  خان کا بونیر حادثہ میں جانی  نقصان پر تشویش کا اظہار

  معاون خصوصی ریاض  خان کا بونیر حادثہ میں جانی  نقصان پر تشویش کا اظہار

  

پشاور(سٹاف پورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی  برائے آبنوشی کا بونیر میں مسافر گاڑی حادثہ میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان نے چغرزی بونیر سے شانگلہ جانے والی مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا  ہے اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ بونیر کے علاقہ چغرزی سے شانگلہ جانے والی گاڑی پیک اپ(ڈاٹسن) پاندیڈ کے مقام پر کھائی میں جا گری جس میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 7افراد جانبحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ معاون خصوصی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے غم    میں برابر کے شریک ہیں۔ ریاض خان نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ڈگر ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -