منشیات سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

  منشیات سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات سمگلر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے قبضے سے  3کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ خان کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم برکت ولد انور شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، اسی طرح دوسر ی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے ملزم شاہد گرفتار کرکے اس سے ایک کلو چرس برآمد ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -