فیروزوالہ،ڈکیتی مزاحمت پر2دکاندار زخمی،ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار

فیروزوالہ،ڈکیتی مزاحمت پر2دکاندار زخمی،ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو دکانداروں کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ جیا موسیٰ میں ڈاکوؤں نے ایک موبائل سینٹر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر دکاندار کو زخمی کر دیا ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے لاہور روڈ کی آبادی کوٹ نور شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے بلڈنگ میٹریل سٹور کی دکان لوٹ لی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دکان کے مالک سعید کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکو لاکھوں روپے کی رقم چھین کر لے گئے اس واردات پر سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے روڈ شرقپور روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔

 پولیس احکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کا نظام بحال کرایا چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا پولیس نے مستنصر حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ چوروں نے ایک خاتون کی گھر داخل ہو کر اسے کمرے میں بند کرکے زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔

مزید :

علاقائی -